کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گجرات میں عصمت دری کے 11 مجرموں کو رہا کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور بلقیس بانو کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ Rahul, Priyanka hit out at govt
گاندھی نے ٹویٹ کیا، ' ’بیٹی بچاؤ‘ جیسے کھوکھلے نعرے دینے والے، عصمت دری کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔ آج سوال ملک کی خواتین کی عزت اور حق کا ہے۔ بلقیس بانو کو انصاف دو۔
مزید پڑھیں:Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج
پرینکا واڈرا نے کہا، "عصمت دری کی سزا پاچکے 11 لوگوں کی رہائی، کیمرے پر ان کے استقبال-حمایت میں بیان بازی پر خاموشی اختیار کرکے حکومت نے اپنی لائن کھینچ دی ہے۔ لیکن ملک کی خواتین کو آئین سے امیدیں ہیں۔ آخری صف میں کھڑی عورت کو انصاف کی جنگ لڑنے کا حوصلہ بھی آئین دیتا ہے۔ بلقیس بانو کو انصاف دو۔
یواین آئی