کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی کے اعلیٰ فورم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ اگر پارٹی ان پر دوبارہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے تو وہ ذمہ داری لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ معلومات دی۔
ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی نے سینئر کانگریس لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ذریعہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں انہیں دوبارہ صدربنانے کی تجویز پیش کرنے پرکہا کہ پارٹی کے لیڈران نے مجھ پر دباو بنایا تو میں صدر کاعہدہ سنبھالنے پرغور کرسکتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر گاندھی کو دوبارہ پارٹی کی کمان سونپنے کی گہلوت کی تجویز پر ’کمیٹی کے کسی رکن نے کچھ نہیں بولا۔ اس پر ذرائع نے کہا کہ اس تجویز پر ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی ’خاموشی‘ کو ان کی منظوری کے طورپر دیکھا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے گاندھی نے صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد سونیا گاندھی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
یواین آئی