نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی صبح تقریباً 11 بجے ای ڈی آفس پہنچے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔ کل یعنی پیر کے روز ان سے پوچھ تاچھ مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ پہلی شفٹ میں پوچھ تاچھ کے بعد لنچ بریک مکمل ہونے پر راہُل گاندھی ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے تھے جہاں ان سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ وہیں ای ڈی نے راہل گاندھی کو بدھ کے روز بھی پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے سوال جواب سے پہلے ای ڈی یہ حلف بھی دلاتی ہے کہ جو بھی کہا جائے گا وہ سچ ہوگا۔ National Herald Money Laundering Case
معاملہ 2012 میں زیر بحث آیا تھا: بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے 2012 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس کے کچھ لیڈران نے غلط طریقے سے ینگ انڈین لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ کو حاصل کیا ہے۔ کانگریس لیڈران نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی شدید مخالفت کی ہے۔
ای ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنان اور لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ کانگریس قائدین رجنی پاٹل، اکھلیش پرساد سنگھ، ایل ہنومنتھیا اور تھروناوکرسر کو راہُل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کرنے پر مندر مارگ پی ایس پر حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل رندیپ سرجے والا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ راہل گاندھی کے ای ڈی دفتر پہنچنے سے قبل کانگریس کارکنان نے ای ڈی دفتر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد کئی رہنماؤں سمیت کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔ Rahul Gandhi Appears Before ED in National Herald Case