ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Press Conference میں نے وزیر اعظم کی آنکھوں میں خوف دیکھا ہے: راہل گاندھی - rahul news

کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔ ہمیں جمہوریت کو بچانا ہے۔ وہیں معافی مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے معافی نہیں مانگی، کیونکہ میں ساورکر نہیں، میں گاندھی ہوں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 1:04 PM IST

Updated : Mar 25, 2023, 2:04 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرا کر جمعرات کو انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت میں مجرم ٹھہرائے جانے اور سزا سنائے جانے کے بعد راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ ہو گئی۔ اس معاملے پر کانگریس پارٹی سمیت اپوزیشن نے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور وہ مودی حکومت سے لگاتار سوال پوچھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اڈانی اور مودی کے رشتہ کے بارے میں بھی لگاتار سوال پوچھتے رہیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے اڈانی معاملے میں متعدد ثبوت پیش کیے ہیں اور اس ضمن میں کئی مرتبہ خطوط بھی لکھے ہیں۔

  • मैं सवाल पूछना बंद नहीं करूंगा। अडानी का नरेंद्र मोदी से क्या रिश्ता है? इन लोगों से मुझे डर नहीं लगता। अगर इनको लगता है कि मेरी सदस्यता रद्द करके, डराकर, धमकाकर, जेल भेजकर मुझे बंद कर सकते हैं। मैं हिन्दुस्तान के लोकतंत्र के लिए लड़ रहा हूं और लड़ता रहूंगा: कांग्रेस नेता राहुल… pic.twitter.com/UQxGswrepG

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) March 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے اراکین پارلیمان نے ان کے بارے میں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار بولنے کے لیے وقت مانگا۔ لیکن مجھے وقت نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ بھارت میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ ہر روز ہمیں اس کی نئی مثالیں مل رہی ہیں۔ میں نے پارلیمنٹ میں ثبوت دیے، اڈانی اور وزیر اعظم مودی کے تعلقات کی بات کی۔ قواعد میں تبدیلی کرکے اڈانی کو ہوائی اڈے دیے گئے، میں نے اس بارے میں پارلیمنٹ میں بات کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اپنی بھارت جوڑو یاترا جاری رکھیں گے۔

  • मैंने कई बार बोला है कि हिन्दुस्तान में लोकतंत्र पर आक्रमण हो रहा है। इसके हमें रोज नए-नए उदाहरण मिल रहे हैं...मैंने संसद में सबूत दिए, अडानी और PM मोदी के रिश्ते के बारे में बोला। अडानी को नियमों में बदलाव करके एयरपोर्ट दिए गए, इसपर मैंने संसद में बात की: कांग्रेस नेता राहुल… pic.twitter.com/1HIh7ynHBv

بیان پر افسوس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے۔ میں اس میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی بولتا ہوں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں۔ گاندھی خاندان کے کسی رکن کے وائناڈ سے الیکشن لڑنے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کانگریس پارٹی کرے گی۔ کانگریس صدر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے گھبراہٹ میں جو کام کیا ہے اس سے اپوزیشن کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام سوچ رہی ہے کہ مودی جی اور بی جے پی اڈانی کو بچانے کے لیے سب کچھ کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مودی جی کی آنکھوں میں خوف دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو بچانے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔ معافی مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے معافی نہیں مانگی، کیونکہ میں ساورکر نہیں، میں گاندھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مودی جی سے سوال نہیں کر رہا ہوں۔ میرا سوال اڈانی سے ہے۔

  • #WATCH मेरा नाम सावरकर नहीं है, मेरा नाम गांधी है। गांधी किसी से माफी नहीं मांगता: कांग्रेस नेता राहुल गांधी pic.twitter.com/2IdoDVmbsC

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوام کے سامنے جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ او بی سی کی توہین کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ او بی سی کی توہین کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اڈانی نے اتنا پیسہ کہاں سے حاصل کیا؟ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بار بار کہا کہ سوال یہ ہے کہ اڈانی کو 20,000 کروڑ روپے کہاں سے ملے؟ مودی جی اور اڈانی کا کیا رشتہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سچ بولنا پاپولر طریقہ نہیں ہے۔ لیکن یہی میرے خون میں ہے۔ میں اس راستے کو نہیں چھوڑ سکتا۔ اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے لوگوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرا ان سے خاندانی تعلق ہے۔ میں ان کو ایک خط لکھوں گا۔ میں ان سے بات کروں گا۔ سورت کی عدالت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت کے قانون پر بھروسہ ہے۔ معاملہ قانونی ہے۔ اس معاملے میں یہاں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔

Last Updated : Mar 25, 2023, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.