ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے ملک اور عوام کی توہین کی: بی جے پی - Union Minister Prakash Jawdekar

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے کورونا کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر عائد کیے گئے الزامات پر بی جے پی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ملک اور عوام کی بے عزتی کی ہے۔

Rahul Gandhi insulted the country and the people: BJP
راہل گاندھی نے ملک، عوام کی بے عزتی کی: بی جے پی
author img

By

Published : May 28, 2021, 8:15 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا، ’وزیراعظم ملک کے عوام کے ساتھ مل کر کووڈ کا سامنا کر رہے ہیں، تو اسی وقت سے مسٹر گاندھی اس کوشش کے لیے ’نوٹنکی‘ لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ملک اور عوام کی توہین ہے۔ ہم ’نوٹنکی‘ جیسے لفظ کا استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ان کی نوٹنکی عوام نے کب کی بند کر دی ہے‘۔

انہوں نے کہا،’پہلے تو کانگریس کو ویکسین پر بھروسہ نہیں تھا، کانگریس نے ویکسین کے حوالے سے اندیشے ظاہر کیے تھے۔ یہاں تک کہ کانگریس کے ایک رہنما نے اسے ’مودی ویکسین‘کہا تھا۔ کو ویکسین کے سلسلے میں مسٹر گاندھی نے بھرم پھیلایا۔ مسٹر گاندھی کہتے ہیں کہ 2024 تک ہر کسی کو ویکسین لگے گی، ہم کہتے ہیں‘ رواں برس کے آخر تک ہر کسی کو ٹیکہ لگ جائے گا‘۔

مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو ویکسین کی فکر ہے تو پہلے اپنی پارٹی کے اقتدار والی ریاستوں پر توجہ دیں۔ راجستھان میں آئے دن ریپ ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایمبولینس کا استعمال ریپ کے لیے کیا گیا۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ پر کانگریس کے کارکنان نے حملہ کیا۔ مسٹر گاندھی کو ملک کو ’اُپدیش‘ (وعظ) دینے کے بجائے اپنے اقتدار والی ریاستوں پر توجہ دینی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی کی دوسری لہر کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وبا کو سمجھے بغیر ہی مسٹر مودی نے اس پر جیت کا اعلان کر دیا تھا جس کے سبب ملک کے لاکھوں افراد کو جان سے جانا پڑا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.