ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا حکومت سے این ای ای ٹی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ

این ای ای ٹی کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کا بھی ایک پیپر ہے۔ اس کے پیش نظر طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ این ای ای ٹی امتحان کی تاریخ تبدیل کی جائے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 2:18 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی اہلیتی انٹرنس ٹسٹ (این ای ای ٹی ) کو ملتوی کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے طلبا کو منصفانہ مواقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’حکومت اسٹوڈنٹس کی حالت زار پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ این ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کریں اور اسٹوڈنٹس کو امتحان میں شرکت کا منصفانہ موقع فراہم کریں‘‘۔

واضح رہے کہ این ای ای ٹی کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کا بھی ایک پیپر ہے۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت این ای ای ٹی امتحان کی تاریخ تبدیل کرے۔

واضح رہے یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو امتحان دینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:'جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے'

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس کی جائز پریشانی کے پیش نظر حکومت کواین ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کرنا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.