ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز - rahul gandhi on black fungus

راہل گاندھی نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گذشتہ سال لاک ڈاؤن شروع کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'نریندر مودی کبھی بھی اس بار بلیک فنگس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دوبارہ تالیاں بجانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔'

Rahul gandhi
Rahul gandhi
author img

By

Published : May 22, 2021, 2:20 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بلیک فنگس کی وبا پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ نئی وبا صرف مودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے بھارت میں پھیل رہی ہے۔

راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز
راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز
راہل گاندھی نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گذشتہ سال لاک ڈاؤن شروع کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کبھی بھی اس بار بلیک فنگس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دوبارہ تالیاں بجانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "مودی سسٹم کی بدانتظامی کی وجہ سے صرف بھارت میں کورونا کے ساتھ ساتھ بلیک فنگس کی وبا ہے۔ یہاں ویکسین کی قلت تو ہے ہی، اس نئی وبا کی دواؤں کی بھی بہت بڑی قلت ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم کو تالی تھالی بجانے کا اعلان کرتے ہی ہوں گے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.