ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's 10 questions to Modi: راہل گاندھی کے وزیراعظم مودی سے دس سوالات

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 10:47 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ عوام سے جڑے سوالات کی فہرست لمبی ہے لیکن وہ صرف 10 سوالات کی جوابات وزیراعظم مودی سے چاہتے ہیں۔Rahul Gandhi's 10 questions to Modi

راہل گاندھی نے مودی سے 10 سوالوں کے جواب مانگے

راہل گاندھی نے کہا کہ مانسون سیشن میں کانگریس چاہتی تھی کہ حکومت عوام کے مسائل پر بات کرے اور بہت سے سوالات تھے جن کا مودی کو جواب دینا تھا، لیکن حکومت آمریت پر اتر آئی ہے اور وزیر اعظم کو غصہ آگیا۔ ان سوالات کے ساتھ جو سوالات پوچھ رہے ہیں۔ ایسا کرنے کی کوشش کرنے والے 57 رکن پارلیمان کو گرفتار کیا گیا اور 23 کو معطل کر دیا گیا۔Rahul Gandhi's 10 questions to Modi

انہوں نے کہا کہ 10 سوالات میں سے جنہیں پارلیمنٹ میں پوچھنے کی اجازت نہیں دی گئی مسٹر مودی کو ان 10 سوالات کا جواب دینا چاہئے اور بتانا چاہئے کہ 45 سالوں میں بے روزگاری سب سے زیادہ کیوں ہے اور ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کے وعدے کا کیا ہوا۔ عوام کی روزمرہ کی اشیائے خوردونوش جیسے دہی اور اناج پر جی ایس ٹی لگا کر ان کی دو وقت کی روٹی کیوں چھینی جا رہی ہے۔

راہل نے پوچھا کہ خوردنی تیل، پیٹرول، ڈیزل اور سلنڈر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں عوام کو کب راحت ملے گی اور ڈالر کے مقابلے روپیہ 80 سے کیوں تجاوز کر گیا؟ حکومت دو سال سے فوج میں ایک بھی بھرتی نہ کرکے 'اگنی پتھ' اسکیم لائی ہے اور نوجوانوں کو چار سال کے کنٹریکٹ پر 'اگنی ویر' بننے پر کیوں مجبور کر رہی ہے؟ چینی فوج لداخ اور اروناچل پردیش میں ہندوستانی سرحد میں گھس گئی لیکن حکومت خاموش کیوں؟

راہل گاندھی نے فصل بیمہ کے بارے میں بھی حکومت سے سوال کیا اور کہا کہ بیمہ کمپنیوں کو 40 ہزار کروڑ کا فائدہ ہوا لیکن 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے وعدے پر خاموش کیوں؟ کسان کو صحیح ایم ایس پی اور کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ بزرگ شہریوں کے لیے ٹرین ٹکٹ پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کیوں بند کر دیا گیا ہے۔ جب آپ اپنے پروموشن پر اتنے پیسے خرچ کر سکتے ہیں تو بزرگوں کو رعایت دینے کے لیے پیسے کیوں نہیں ہیں؟

مرکزی حکومت پر 2014 میں 56 لاکھ کروڑ کا قرض تھا، وہ اب بڑھ کر 139 لاکھ کروڑ ہو گیا ہے اور اگلے سال مارچ تک 156 لاکھ کروڑ ہو جائے گا، آپ ملک کو قرضوں میں کیوں ڈبو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوالوں کی فہرست بہت لمبی ہے، لیکن پہلے وزیر اعظم کو میرے ان 10 سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔ کانگریس پارٹی کو دھمکی دینے سے آپ کا احتساب سے نہیں بچ پائیں گے، ہم عوام کی آواز ہیں اور ان کے مسائل اٹھاتے رہیں گے۔' (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi on Inflation: مہنگائی اور ٹیکس کی لوٹ کی وجہ سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.