ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن غیر جانبدری بھول گیا ہے: کانگریس

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ای وی ایم معاملے میں الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن گڑ بڑی کرنے پر اتر آیا ہے اور وہ غیر جانبداری کو بھول گیا ہے۔

rahul and priyanka
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:59 PM IST

پرینکا گاندھی وڈرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کمیشن پر حملہ کیا اور کہا ’’ الیکشن کمیشن سے ہم بی جے پی لیڈر کی گاڑی میں ای وی ایم کے معاملے میں سخت کاروائی کا انتظار کر رہے تھے کہ کمیشن کے ایک اور قدم سے ایسا لگتا ہے کہ اس نے اپنی رول بک سے غیر جانبداری والے صفحے پھاڑ دیے ہیں۔ بالآخر کس کے دباؤ میں دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر پر عائد پابندی کو 48 گھنٹے سے کم کرکے 24 گھنٹے کردیا گیا‘‘۔

راہل گاندھی نے انگریزی میں دو الفاظ لکھ کر ٹویٹ کیا ’الیکشن‘ ’کمیشن‘ ، راہل گاندھی کے اس ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ کمیشن کی وفاداری پر سوال اٹھا رہے ہیں‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.