ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر کلکتہ یونیورسٹی نے قومی سطح پر سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی (QS Asia University Rankings) میں کلکتہ یونیورسٹی نے 2022 کی رینکنگ میں پورے ملک کے یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل بھی پورے ملک کی یونیورسٹیز میں کلکتہ یونیورسٹی کو دہلی یونیورسٹی جے این یو کے بعد تیسرا مقام ملا تھا۔
تعلیمی معیار کے معاملے میں ایک بار پھر کلکتہ یونیورسٹی نے اہم کارنامہ انجام دیاہے۔ 2022 کے QS Asia University Rankings میں ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والے یونیورسٹیز میں پورے ملک میں کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست ہے۔
کلکتہ یونیورسٹی بھارت کی قدیم تر یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی کا قیام 1857 میں عمل میں آیا تھا، کلکتہ یونیورسٹی کی وی سی سونالی چکرورتی بنرجی نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت کے ماتحت میں چلنے والے یونیورسٹیز میں کلکتہ یونیورسٹی کو اول مقام حاصل ہوا ہے۔
اس سے قبل ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں کلکتہ یونیورسٹی کو دہلی یونیورسٹی اور جے این یو کے بعد تیسرا مقام ملا حاصل ہوا تھا۔ QS Asia University Rankings کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد مجھے خبر ملی ہم اپنے یونیورسٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن انتخابات، ای وی ایم کے ذریعہ ہوں گے: الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ پورے ایشیا میں عام زمرے میں کلکتہ یونیورسٹی 154 نمبر پر ہے۔ QS Asia University Rankings جن بنیادوں پر طے کی جاتی ہیں۔
اس میں 11 خصوصیات شامل ہیں جن تعلیمی معیار،ملازمین کی عام رائے،ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی تعداد اور غیر ملکی طلبہ کی شرح شامل ہے۔