ETV Bharat / bharat

Qasim Rasool Detention is Illegal WPI: قاسم رسول کی حراست غیر قانونی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

جامعہ نگر پولیس نے دہلی کے اوکھلا سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تمام 19 کارکنان کو منگل کے دن حراست میں لے لیا تھا۔ تادم تحریر حراست میں لیے گئے تمام پارٹی کارکنان کو دہلی پولیس نے رہا کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم رسول کو غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ Qasim Rasool Detention is Illegal WPI

15685737
15685737
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 12:32 PM IST

نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس Syed Qasim Rasool Ilyas سمیت 19 کارکنان کو دہلی پولیس کے ذریعہ حراست میں لیے جانے پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری اے سبرامنی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے سے متعلق دہلی پولیس کو پہلے ہی باخبر کردیا گیا تھا اور اس نے اجازت بھی دے دی تھی لیکن آج صبح اچانک اجازت نامہ کینسل کردیا گیا اور بغیر اطلاع دیے ہی ابوالفضل کے ہیڈ آفس کے باہر سے دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جو غیر قانونی ہے۔ Qasim Rasool Detention is Illegal Welfare Party of India

قاسم رسول کی حراست غیر قانونی ہے: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

دوسری جانب ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جنرل سکریٹری سیما محسن نے کہا کہ صدر سمیت 19 پارٹی کارکنان کو دہلی پولیس نے بغیر کوئی وجہ بتائے حراست میں لیا ہے ہم وکیل سے بات کررہے ہیں اور آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پریاگ راج میں گھروں کو منہدم کیے جانے اور تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آخری وقت میں دہلی پولیس نے ان کی پرمیشن رد کر دی۔

حالانکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے جب صبح کے وقت اوکھلا، جمنا پار سمیت دیگر علاقوں سے جنتر منتر کے لیے نکلنا شروع کیا تبھی جامعہ نگر پولیس نے اوکھلا سے ہی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تمام کارکنان کو ڈیٹین کر لیا۔ تادم تحریر حراست میں لیے گئے تمام پارٹی کارکنان کو دہلی پولیس نے رہا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.