ETV Bharat / bharat

پنجاب اسمبلی انتخابات2022: اکالی-بی ایس پی اتحاد کا باضابطہ اعلان - سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل اتحاد کا امکان تلاش کررہے ہیں

شورومنی اکالی دل اور بہوجن سماج پارٹی آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات مل کر لڑیں گی۔ دونوں پارٹیوں نے آج اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی انتخابات2022: اکالی-بی ایس پی اتحاد کا باضابطہ اعلان

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 2:09 PM IST

آئندہ برس پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل اتحاد کا امکان تلاش کررہے ہیں۔

وہیں شرومنی اکالی دل اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل اور بی ایس پی رہنماؤں نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا۔ اب دونوں جماعتیں مل کر آئندہ پنجاب اسمبلی کا انتخابات لڑیں گی۔ یہ واضح ہے کہ اس بار پنجاب اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو اکالی-بی ایس پی اتحاد کا چیلینج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کی سیاست میں آج نیا دن ہے، شریومنی اکالی دل اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات اور مستقبل میں بھی ہونے والے انتخابت ایک ساتھ لڑے گی۔

بادل نے کہا کہ ہمارا مقصد پنجاب کانگریس کو مکت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار شرومنی اکالی دل کی نگاہ دلت ووٹوں پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شرومنی اکالی دل نے پہلے ہی دلت کو نائب وزیر اعلی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.