رائے دہندگان کو ای وی ایم اور وی وی پیٹ EVM/VVPAT سے ووٹ ڈالنے کے عمل سے متعارف کرانے کے مقصد سے ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم وی وی پیٹ ڈیمونسٹریشن EVM/VVPAT Demonstration Centres مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ان مراکز پر رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کی تربیت کے ساتھ انہیں تمام معلومات فراہم کرائی جا رہی ہے، تاکہ ان کے تمام شبہات دور ہوں اور رائے دہی کے وقت ان کے سامنے کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئیں۔
واضح رہے کہ یہ مراکز دو قسم کے ہیں، پہلے مراکز مستحکم ہیں جو تحصیل ہیڈ کوارٹرس پر بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ یہ مراکز ایل ای ڈی وینس پر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ان کے ذریعہ یہ مراکز بوتھ سطح پر پہنچ کر رائے دہندگان کو ای وی ایم اور وی وی پیٹ سے ووٹنگ کے عمل سے متعارف کرائیں گے۔
- مزید پڑھیں: ای وی ایم پوری طرح محظوظ : یوپی الیکشن کمیشن
بارہ بنکی شہر میں یہ مرکز ضلع الیکشن دفتر کے سامنے لگائے گئے ہیں۔ جس میں کثیر تعداد میں نئے اور پرانے رائے دہندگان نے ووٹ ڈالنے کی تربیت حاصل کی۔ تمام لوگوں نے اس اقدام کے لیے الیکشن کمیشن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں ووٹ ڈالنے کی تربیت تو حاصل ہوئی ہی ساتھ ہی ان کے تمام شبہات بھی دور ہو ئے'۔