ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: آوارہ جانوروں کی پریشانی کو لیکر انوکھا احتجاج

میگسیسے اعزاز یافتہ سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) پارٹی کے قومی صدر سندیپ پانڈے کی قیادت میں اسینی گاؤں سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے لئے مارچ نکالاگیا ۔جس میں راستے میں ملنے والے آوارہ جانوروں کو باندھ کرساتھ لے جا یاجا رہا تھا۔ پولیس نے راستے میں ہی روک دیا۔اور ان کی پریشانی کو دور کرنے کی یقین دہانی کروا کرانہیں واپس بھیج دیا۔

بارہ بنکی :وارہ جانوروں کی پریشانی کو لیکرانوکھے انداز میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 6:04 PM IST

سندیپ پانڈے نے کہا کہ جب سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے آوارہ جانوروں کا مسئلہ زیادہ ہوگیا ہے۔ آوارہ جانور کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اور کسانوں کے پاس اتنی آمدنی نہیں ہے کہ وہ ان کو چارہ کھلا سکیں۔

وارہ جانوروں کی پریشانی کو لیکرانوکھے انداز میں احتجاج

اگر کسان انہیں کہیں فروخت کرنے لے جاتا ہے تو وہ گو رکشکوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہم یہ جانور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر باندھنے جا رہے ہیں۔ ان کا مارچ جیسے ہی اسینی فلائی اوور کے قریب پہنچا پولیس نے اسے روک دیا۔ اس دوران انہوں نے مزید نعرے بازی کی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت گوشالہ کھولنے کی بات تو کر رہی ہے لیکن وہا‍ں کوئی انتظام نہیں ہے۔ اور گوشالہ کے نام چارہ گھوٹالہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: 16 اگست سے9 ویں سے 12 ویں جماعت تک تدریسی سرگرمیوں کا آغاز

انہوں نے کھیتوں میں نوکیلے تار پر پابندی لگائے جانے کی بھی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.