پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں مقامی نوجوانوں نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف پُور زور احتجاج کیا۔ دراصل ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر اسے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں پیش آیا۔ Protest Against Pakistan
کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف پونچھ میں مقامی نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کا پُتلا نظر آتش کیا۔ اس دوران انہوں نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر میں بسنے والی اقلیتی برادری کے لوگوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔ Kashmiri Pandit Killing
وہیں دوسری جانب پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام میں مقیم کشمیری پنڈت کا مسلسل احتجاج جاری ہے۔ کشمیر کے شاپنگ ایریا میں کشمیری پنڈت کے قتل کے بعد پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام میں مقامی کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہمہامہ بڈگام روڈ بلاک کر دیا۔ Protest in Budgam
یہ بھی پڑھیں: Protest continues in sheikhpora in Budgam شیخ پورہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج مسلسل جاری