جموں و کشمیر کے سورنکوٹ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے کچھ علاقوں میں پانی کی مناسب سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ احتجاجیوں نے انتباہ دیا کہ اگر پانی کی سپلائی کو جلد بحال نہ کیا گیا تو راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا۔
مظاہرین نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کیا کہ پینے کے پانی کی باقاعدہ فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
مگر محکمہ کی طرف سے صرف یقین دہانی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل محکمہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد ہم نے اپنے مسائل سے واقف کروایا تھا لیکن ابھی تک مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر تک پہنچنے کے لیے احتجاج کیا لیکن پھر بھی اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:محکمۂ جل شکتی ڈویژن ہندوارہ کے باہر احتجاج
پھر جموں پونچھ قومی شاہراہ بند کر دی جائے گی اور اگر اس دوران کسی بھی قسم کی صورت حال خراب ہوئی تو محکمہ ذمہ دار ہوگا۔