ETV Bharat / bharat

Noida Property Dealer Arrested: نوئیڈا کا پراپرٹی ڈیلر حارث خان گرفتار

گجیندر سنگھ سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ حارث خان 23 نومبر کو نوئیڈا سیکٹر 20 کے علاقے میں آنے والا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ٹی ایف اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لیبر چوک کے قریب سے حارث خان کو گرفتار کر لیا۔ حارث خان کے خلاف پراپرٹی ڈیلنگ، بھتہ خوری اور قبضے کے کئی مقدمات درج ہیں۔

property dealer Haris Khan arrest news  noida news  Haris Khan arrested from noida  etv bharat urdu news  up stf arrested Haris Khan  پراپرٹی ڈیلر حارث خان گرفتار  اترپردیش ایس ٹی ایف نے حارث خان کو کیا گرفتار  حارث خان ڈی کمپنی سے منسلک  حارث خان نوئیڈا میں گرفتار
نوئیڈا کا پراپرٹی ڈیلر حارث خان گرفتار
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:18 PM IST

اترپردیش ایس ٹی ایف کی ٹیم نے نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر-20 پولیس کی مدد 23 نومبر کی رات کو حارث خان کو گرفتار کیا تھا۔ حارث خان، ابو سالم اور خان مبارک کے قریبی ہیں۔ حارث خان کے خلاف پراپرٹی ڈیلنگ، بھتہ خوری اور قبضے کے کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے حارث خان سے ایک پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوپی ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ کے اے ایس پی راجکمار مشرا کے مطابق کچھ عرصہ قبل پولس نے اس سلسلے میں گاؤں مورنا، نوئیڈا کے رہنے والے گجیندر سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ گجیندر سنگھ اور حارث خان مل کر مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دیتے تھے۔

گجیندر سنگھ سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ حارث خان 23 نومبر کو نوئیڈا سیکٹر 20 کے علاقے میں آنے والا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ٹی ایف اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لیبر چوک کے قریب سے حارث خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حارث خان یوپی کے جونپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ وہ 2004 میں اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں اپنے دادا کے پاس چلے گئے۔ وہاں ان کے دادا کا کروڑوں کا کاروبار تھا۔ ممبئی میں ہی ان کا رابطہ ڈی کمپنی سے ہوا۔ 2013 میں جب گجیندر سنگھ پیسہ کمانے ممبئی پہنچا تو حارث خان نے وہاں گجیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ تب سے یہ دونوں رابطے میں آئے اور نوئیڈا میں ایک ساتھ کام کرنے لگے۔

پولیس نے مطابق دونوں نے مل کر نوئیڈا میں پراپرٹی ڈیلنگ کا کام شروع کیا۔ پولیس کو پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ اس نے 2014 سے 2015کے درمیان کئی لوگوں کو فرضی پلاٹ فروخت کرکے پیسے کمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.