ETV Bharat / bharat

Priyanka On Modi پرینکا کی وزیر اعظم مودی کو گالیاں نہ دینے کی نصیحت

پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں نے پہلا وزیراعظم دیکھا ہے جن کو آپ کے دکھ کی پرواہ نہیں ہے، آپ کے سامنے آکر اپنا رونا روتے ہیں۔ ان کے دفتر نے ایک فہرست بنائی ہے۔ نہیں آپ کے مسائل کی نہیں نام نہاد گالیوں کی فہرست بنائی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 8:47 PM IST

Updated : Apr 30, 2023, 9:19 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں نہ دینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی میں سب کی بات سن کر آگے بڑھنا پڑتا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو کسی کے لیے گالی گلوچ اور غیرمہذب الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گالی دینے کے بجائے انہیں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی سے سبق لینا چاہئے جو کہتے ہیں کہ وہ نہ صرف گالی کھانے کے لئے تیار ہیں بلکہ ملک کی خاطر گولی کھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلا وزیراعظم دیکھا ہے جن کو آپ کے دکھ کی پرواہ نہیں ہے، آپ کے سامنے آکر اپنا رونا روتے ہیں۔ ان کے دفتر نے ایک فہرست بنائی ہے۔ نہیں آپ کے مسائل کی نہیں نام نہاد گالیوں کی فہرست بنائی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے مزید کہا، 'ارے، ان کی فہرست ایک صفحے پر فٹ آگئی، اگر میں یہ بتانے آؤں کہ ان لوگوں نے میرے گھر والوں کو کیا کیا نازیبا الفاظ کہے ہیں ، تو کتابوں پر کتابیں چھپوانی پڑجائیں گی۔ حوصلہ رکھیں مودی جی، میرے بھائی سے سیکھیں۔ میرا بھائی کہتا ہے کہ گالی ہی نہیں میں اس ملک کے لیے گولی کھانے کے لئے بھی تیار ہوں۔ عوامی زندگی میں باتیں سن کر آگے بڑھنا پڑتا ہے مودی جی۔

یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi Road show کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں : پرینکا گاندھی

یو این آئی

Last Updated : Apr 30, 2023, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.