جگدل پور: جگدل پور شہر کے تاریخی لال باغ میدان میں کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی آج یہاں منعقدہ بھروسے کا سمیلن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی کی سیکیورٹی کے پیش نظر تقریباً ڈھائی سو پولیس افسر اور تقریباً 2500 سے زیادہ پولیس فورس مختلف جگہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ انتظام کی کمان آئی جی سندر راج پی سنبھال رہے ہیں سیکیورٹی کے لئے چھ سپرٹنڈنٹ آف پولیس اورایڈیشنل سپرٹنڈنٹ آف پولیس سطح کے افسران اور دیگر افسران شامل ہیں۔ حساس علاقوں میں سرچنگ تیز کر دی گئی ہے۔ وہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ چل رہی ہے۔
رواں سال چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات ہے۔ پرینکا گاندھی کے دورہ کے بعد چھتیس گڑھ کے نئے ریاستی صدر کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ پرینکا گاندھی کے دورے کے بعد چھتیس گڑھ کانگریس مکمل انتخابی موڈ میں ہوگی۔ پرینکا گاندھی کے پروگرام میں چھتیس گڑھ کے آدھے سے زیادہ ایم ایل اے بستر پہنچ چکے ہیں۔ تمام کابینہ وزراء کے ساتھ تنظیم کے عہدیدار اور کمیشن کے چیئرمین بھی ایک دن پہلے ہی بستر میں ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بستر کے باشندوں کو 129 کروڑ کے 49 ترقیاتی کاموں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ آدیواسی پرب سمان ندھی یوجنا بھی شروع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی پہلی بار بستر پہنچی ہیں۔ جلسہ کو تاریخی بنانے آنے والے لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کودھیان میں رکھ کر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے جلسہ کے مقام پر جھولا، بیگ،نکیلی دھار دار اور دھماکہ خیز سامان،ماچس لائٹر، اسپرے کین، کھانے کا سامان سمیت بیڑی، سگریٹ،دیگر نشیلے اور منشیات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سامانوں کو ساتھ لانے پر جلسہ کے مقام میں داخل ہونے کے دوران باہر ہی رکھنا ہوگا۔
یو این آئی