ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم، مہوبا اور جھانسی میں 6250 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے - وہ اٹل ایکتا پارک کا بھی افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز اترپردیش کا دورہ کریں گے اور بندیل کھنڈ علاقہ میں 6250 کروڑ روپے سے بھی زائد کی لاگت والے پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم، مہوبا اور جھانسی میں 6250 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:50 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ایک دن کے اس پروگرام میں مہوبا ضلع میں پانی کی قلت کے مسئلے کو دور کرنے اور کسانوں کو ضروری راحت دینے کے لیے کچھ منصبوں کا افتتاح اور جھانسی میں 600 میگا واٹ کے الٹرا میگا سولر پاور پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اٹل ایکتا پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق مودی جمعہ کو 2.45 بجے مہوبا میں ارجن سہائک پروجیکٹ، رتولی ویئر پروجیکٹ، بھوانی باندھ پروجیکٹ اور مجھگاوں، مرچ چھڑکاوں پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں کی کل لاگت 3250 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے اور ان کے مکمل ہوجانے سے مہوبا، ہمیر پور، باندہ اور للت پور اضلاع میں تقریباً 65000 ہیکٹیر زمین کی سینچائی میں مدد ملے گی۔ جس سے علاقہ کے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے۔ ان منصوبوں سے اس علاقہ میں پینے کے لائق پانی بھی دستیاب ہوگا۔

وزیر اعظم شام 5.15 بجے جھانسی کے گروٹھا میں تین ہزار کروڑ روپے کے تخمینہ خرچ سے قائم کیے جارہے 600 میگا واٹ کے الٹرا میگا سولر پاور پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:۔مودی جھانسی میں آٹھ پروجیکٹ کی ابتدا کریں گے

وزیر اعظم جھانسی میں ہی ’اٹل ایکتا پارک‘ کا بھی افتتاح کریں گے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر یہ پارک 11 کروڑ روپے سے بھی زائد کی لاگت سے بنایا گیا ہے اور یہ تقریباً 40,000 مربع میٹر رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ایک لائبریری قائم کی گئی ہے اور اٹل بہاری واجپئی کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے جسے مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے تراشا ہے۔

مودی نے منگل کو سلطان پور میں ریکارڈ وقت میں تیار کیے گئے 341 کلو میٹر طویل پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا اور اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے وہاں لڑاکو طیاروں کی ہوائی پٹی کے لیے مخصوص نو تعمیر شدہ ریاستی شاہراہ کے ایک حصہ پر بھارتی فضائیہ کے کرتب کو بھی دیکھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.