ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم سوامی پربھوپاد کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھوپاد جی کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 125 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کریں گے اور اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم سوامی پربھوپاد کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کریں گے
وزیر اعظم سوامی پربھوپاد کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کریں گے
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:37 PM IST

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بدھ کی شام کو منعقد ہونے والے پروگرام میں شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھوپاد جی کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 125 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کریں گے۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مرکزی وزیر ثقافت بھی موجود ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سوامی پربھوپاد جی نے بین الاقوامی سوسائٹی فار کرشنا کانشیسنیس (اسکون) کی بنیاد رکھی جسے عام طور پر ’’ہرے کرشنا موومنٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسکون نے شری مد بھگوت گیتا اور دیگر ویدک ساہتیہ کا 89 زبانوں میں ترجمہ کیا جو پوری دنیا میں ویدک ساہتیہ کے توسیع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ہدایات: Afghanistan Crisis

سوامی جی نے سو سے زائد مندر بھی تعمیر کیے اور دنیا کو بھکتی یوگا کا راستہ دکھاتے ہوئے کئی کتابیں تحرکر کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.