ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی - AIIMS

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی کے ایمس ہسپتال میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی۔

Prime Minister Narendra Modi takes his second dose of COVID19 vaccine at AIIMS
وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 7:39 AM IST

Updated : Apr 8, 2021, 1:00 PM IST

ویکسین لینے کے بعد نریندر مودی نے ٹویٹ کیا آج میں نے ایمس میں کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی۔

Prime Minister Narendra Modi takes his second dose of COVID19 vaccine at AIIMS
ٹوئٹ

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ' کوون ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان' پر اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی ان چند طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

خیال رہے وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

ملک بھر میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے، اسی دوران وہ اس وبا کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جاری ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت شام ساڑھے چھ بجے ہوگی، اسی دوران کورونا کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2021, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.