ETV Bharat / bharat

Maha Shivratri 2023 مودی نے عوام کو مہا شیوراتری کی مبارکباد دی - ملک بھر میں آج مہاشیو راتری

ملک بھر میں آج مہاشیو راتری منائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاشیو راتری کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ وہیں اتر پردیش کے کاشی وشوناتھ مندر سمیت دیگر جگہوں پر عقیدت مند ہر ہر مہادیو اور جے شیو شمبھوکا جاپ کرتے ہوئے شیو کی پوجا کررہے ہیں۔

مودی نے عوام کو مہا شیوراتری کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 8:33 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں آج مہاشیو راتری منائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاشیو راتری کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا کہ مہا شیوراتری پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات۔ ہر ہر مہادیو!۔ مہاشوراتری کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند مختلف دریاؤں میں مقدس ڈبکی لگا رہے ہیں اور شیو کی پوجا کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شیومندروں اور سنگم میں آج کے اسنان کے لئے خاطر خواہ بندوبست کئے ہیں، جو ماگھ میلے کے اختتام کی علامت بھی ہے۔ وہیں کاشی وشوناتھ مندر سمیت دیگر جگہوں پر عقیدت مند ہر ہر مہادیو اور جے شیو شمبھوکا جاپ کرتے ہوئے شیو کی پوجا کررہے ہیں۔ وارانسی کے مشہور کاشی وشو ناتھ مندر میں آدھی رات سے ہی اُن عقیدت مندوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں، جو اس مقدس موقع پر شیو کی پوجا کے لئے ملک بھر سے وہاں پہنچے ہیں۔

اترپردیش پولیس نے ان کانوڑیوں کے لئے خصوصی بندوبست کئے ہیں، جو آج شیو کی پوجا کر رہے ہیں اور سنگممیں مقدس ڈبکی لگا رہے ہیں۔ پریاگ راج کے مقام پر دریائے گنگا جمنا اور سرسوتی کا سنگم ہے، یہاں ڈبکی لگانے کے بعد عقیدت مند شیو کے مختلف مندروں میں پوجا ارچنا کررہے ہیں۔ وہیں مہا شیو راتری کا تہوار ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پورے جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ہزاروں عقیدتمندوں نے جموں میں جام گپت گپھا میں شیو کی پوجا کر رہے ہیں۔ریاسی ضلع میں آپ شَمبو اور سانبا ضلعے میں اُتّر بِہنی اور پُرمنڈل میں مندروں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ مہاشیوراتری کو کشمیر میں ہیرتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہا شیو راتری کے موقع پرکھانے پینے کی اشیاء میں رعایت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.