نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اکتوبر کو ملک میں پہلی 5 جی سروس کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے چھٹے ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، اس دوران دارالحکومت کے دوارکا سیکٹر 25 میں آنے والے دہلی میٹرو اسٹیشن کی زیر زمین سرنگ سے 5 جی خدمات کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ India Mobile Congress 2022
5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 1 سے 4 اکتوبر تک 4 روزہ انڈیا موبائل کانگریس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Jio 5G Coverage Plans: جیو نے ایک ہزار شہروں میں 5جی خدمات شروع کرنے کے منصوبہ کو حتمی شکل دی
واضح رہے کہ حال ہی میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی گئی تھی اور 150173 کروڑ روپے کے گراس ریونیو کے ساتھ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو51236 میگاہرٹز الاٹ کا گیا تھا۔
یو این آئی