وزیر اعظم نے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور تیاریوں ، طبی آکسیجن کی دستیابی اور ویکسین کی پیداوار، فراہمی اور تقسیم پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر ان ریاستوں کے بارے میں بات چیت کی گئی جن میں کورونا انفیکشن جیسے مہاراشٹر اور کیرالہ میں زیادہ معاملے ہیں۔
وزیراعظم کو پورے ملک کی ہر ضلع کے تعلق سے صورتحال اور وہاں کی جانے والی تحقیقات اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:میگھالیہ کے رکن اسمبلی ایس کے سون کورونا سے ہلاک
مودی نے وائرس کی نئی اقسام کو ٹریک کرنے کے لیے جینوم اسکینسنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وائرس کی نئے ویریئنٹ کے بارے میں ڈیٹا متعلقہ ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ شیئر کریں۔
وزیر اعظم نے 'کووڈ ایمرجنسی پیکیج - II' کے تحت بچوں کے لیے ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش اور دیگر سہولیات میں اضافے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دیہی علاقوں میں بنیادی دیکھ بھال اور بلاک سطح کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ضروری سہولیات سے آراستہ کریں۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع سطح پر کورونا اور میوکورمیکوسس کے انتظام میں استعمال ہونے والی ادویات کے لیے بفر اسٹاک برقرار رکھیں۔
یواین آئی