ETV Bharat / bharat

PM Pays Tribute Badal وزیراعظم مودی نے پرکاش سنگھ بادل کو خراج عقیدت پیش کیا - وزیر اعظم نریندر مودی

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل منگل کی رات انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہیں ریاستی حکومت نے 27 اپریل کو آنجہانی لیڈر کے احترام میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 6:30 PM IST

چندی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یہاں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سرپرست اور پنجاب کے بڑے لیڈر پرکاش سنگھ بادل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی ہوائی اڈے سے سیدھے یہاں سیکٹر 28 میں واقع ایس اے ڈی کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں بادل کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔ وزیر اعظم کے ساتھ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بھی بادل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر خزانہ ہرپال چیمہ اور وزیر تعلیم ہرجوت بینس نے بھی ریاستی حکومت کی جانب سے بادل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ریاستی صدر جسبیر سنگھ گاڈی، ریاستی کانگریس کے سابق صدر ایچ ایس ہنسپال، سابق وزیر خزانہ اوپیندر جیت کور، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) ممبر اسمبلی کے ڈی بھنڈاری، بہت سے قریبی دوستوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ان کا دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہنے والے بادل کا بدھ کی رات موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ آنجہانی بادل نے رات تقریباً 8.20 بجے آخری سانس لی۔ انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی تھی۔

بادل کی جسد خاکی کو صبح تقریباً 10 بجے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں اسے پارٹی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی دیدار کے لیے رکھا گیا۔ لوگ ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جمع تھے۔ دوپہر 12 بجے کے بعد آنجہانی رہنما کا سفر مکتسر ضلع میں ان کے آبائی گاؤں بادل کے لیے شروع ہوا جہاں جمعرات کو دوپہر ایک بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ریاستی حکومت نے 27 اپریل کو آنجہانی لیڈر کے احترام میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Parkash Singh Badal Passed Away پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.