نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلوے کے ذریعے ختم مالی سال میں 1.5 ارب ٹن سے زیادہ مال ڈھلائی کا ریکارڈ بنانے پر بھارتی ریلوے کی ستائش کی ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ریلوے نے مالی سال 2022-23 کے دوران 1512 ملین ٹن یعنی ایک ارب 51 کروڑ 20 لاکھ ٹن سے زیادہ مال ڈھلائی کرکے کسی بھی مالی سال میں اب تک کی سب سے زیادہ مال ڈھلائی درج کی ہے۔ وزیر ریلوے کے ٹویٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ یہ کامرس اور لاجسٹک سیکٹر کے لیے اچھی خبر ہے۔
.
اتوار کو وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق بھارتی ریلوے نے مالی سال 2022-23 میں ایک ارب 51 کروڑ 20 لاکھ ٹن مال ڈھلائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو پچھلے سال کے 14,180 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 6.63 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کسی ایک مالی سال میں اب تک کی سب سے زیادہ مال ڈھلائی ہے۔ بھارتی ریلوے نے 2021-22 میں 1.91 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے مالی سال 2022-23 کے دوران 27.75 فیصد زیادہ یعنی 2.44 لاکھ کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل کیا ہے۔ بھارتی ریلوے نے ہنگری فار کارگو کے منتر کو اپناتے ہوئے کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ مسابقتی شرحوں پر خدمات کی دستیابی کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششیں کی ہیں، جس کے نتیجے میں روایتی اور غیر روایتی کموڈیٹی دونوں سے ہی وابستہ نیا کاروبار ریلوے کو حاصل ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ریلوے نے اکنامک کلاس تھرڈ اے سی کوچ کی جدیدی کاری کی
بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس کے کسٹمر سینٹرک اپروچ اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بہت سی موثر پالیسی سازی نے ریلوے کو اس تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ بھارتی ریلوے مال ڈھلائی میں اپنا ماڈل حصہ بڑھانے کے لیے گتی شکتی فریٹ ٹرمینلز کی ترقی کو ترجیح دے رہا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں 21 فریٹ ٹرمینلز کے مقابلے میں 23-2022 کے دوران 30 فریٹ ٹرمینلز بنائے گئے۔