ETV Bharat / bharat

Deepotsav Celebration in Ayodhya ایودھیا میں وزیر اعطم مودی نے دیپ اتسو کا افتتاح کیا

زیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں سدا ناری سریو کے ساحل پر رام کی پیڑی گھاٹ سے چھٹے دیپ اتسو کا افتتاح کر کے 1776000روشن دیپوں کا نظارہ کیا۔ وزیر اعظم نے دیپ اتسو کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیپ اتسو کا ہر دیپ سچ کی جیت کی علامت ہے۔Deepotsav Celebration in Ayodhya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 8:47 PM IST

ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں سدا ناری سریو کے ساحل پر رام کی پیڑی گھاٹ سے چھٹے دیپ اتسو کا افتتاح کر کے 1776000روشن دیپوں کا نظارہ کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے رام رس میں ڈوبی ایودھیا میں سریو ساحل پر جمع عوامی سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے شری رام ہندوستان کے ذرے ذرے میں ہیں۔ عوام کے من میں ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج ایودھیا دیپوں روشن ہے۔جذبات سے شرسارہے۔Deepotsav Celebration in Ayodhya

وزیر اعظم مودی نے دیپ اتسو کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیپ اتسو کا ہر دیپ سچ کی جیت کی علامت ہے۔ ہر دیا یہ پیغام دیتا ہے کہ جیت ہمیشہ رام کے روپ میں سچائی کی ہوتی ہے، راون جیسے جھوٹ کی نہیں۔ مودی نے کہا کہ ہر دئیے کی روشنی 'سب کے ساتھ' کی علامت ہے، ہر دیپ کی روشنی دنیا کی فلاح کی علامت ہے۔ دیا امید بھی دیتا ہے، حرارت بھی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس تہذیب و ثقافت کے امین ہیں۔ تہوار اورخصوصی ایام زندگی کا فطری حصہ رہے ہیں۔ دیوالی کے دئیے ہندوستان کے نظریات، اقدار اور فلسفے کی زندہ توانائی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان رام وہ ہیں جو پوری دنیا کو روشنی دیتے ہیں۔ وہ پوری دنیا کے لیے مروشنی کی شعاع کی مانند ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیپ سے دیوالی تک، یہ ہندوستان کا نظارہ ہے، یہ ہندوستان کی سوچ ہے، یہ ہندوستان کی لازوال ثقافت ہے۔ ہندوستان کی سناتن ثقافت کی ابدی اور مسلسل نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے قرون وسطیٰ سے لے کر جدید دور تک کئی تاریک دور کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن طوفانوں میں عظیم تہذیبوں کا سورج غروب ہوا، ان میں ہمارے چراغ جلتے رہے۔ وہ روشنی دیتا رہا اور پھر ان طوفانوں کو ٹھنڈا کر کے اٹھ کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایودھیا دیپوں سے روشن ہے۔جذبات سے شرسار ہے۔ آج ایودھیا شہر ہندوستان کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے سنہری باب کا عکاس ہے۔ مودی نے کہا، "ہم نے تریتا کی ایودھیا نہیں دیکھی، لیکن بھگوان شری رام کی آشیرواد سے، آج ہم امرت کال میں لافانی ایودھیا کی مافوق الفطرت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ہم اس تہذیب و ثقافت کے امین ہیں۔ تہوار اورخصوصی ایام زندگی کا فطری حصہ رہے ہیں۔

دیوالی کے چراغوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’دیوالی کے دیئے ہمارے لئے محض ایک شئے نہیں ہے۔ وہ ہندوستان کے نظریات، اقدار اور فلسفے کی زندہ توانائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شری رام کے عقیدے کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ اور کہا بھگوان رام پوری دنیا کو روشنی دینے والے ہیں۔ وہ پوری دنیا کے لیےروشنی کے مینارے کی مانند ہیں۔

اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی کے خطاب کے بعدسریو گھاٹ پر سٹیج کی جدید ترین لائٹنگ بند کرکے ایک ساتھ 1776000دیپوں کی روشنی سے پوری ایودھیا روشن کرتی روشنی کا سبھی نے دیدار کیا۔ اس دوران لیزر لائٹ شو کے ذریعے رام کتھا کی مختلف اقساط کو دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Ayodhya Visit پی ایم مودی ایودھیا میں دیپ اتسو کا افتتاح کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.