ETV Bharat / bharat

Aljamea-Tus-Saifiyah Arabic Academy وزیر اعظم مودی الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 7:15 PM IST

Updated : Feb 10, 2023, 7:50 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے ممبئی کیمپس کا بھی افتتاح کیا

نئے کیمپس کا افتتاح
نئے کیمپس کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ممبئی میں الجامعہ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے داؤدی بوہرہ فرقے کے ذریعے منعقد پروگرام میں شرکت کی اور ان سے خطاب کیا،وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں، میں نہ وزیراعلیٰ ہوں اور نہ وزیراعظم، میں 4 نسلوں سے بوہرہ کمیونٹی سے وابستہ ہوں۔ مودی نے مزید کہا کہ الجامعہ السیفیہ کمپلیکس کا دورہ میرے اپنے خاندان کے دورے کے مترادف ہے۔ یہ میرا خاندان ہے اور میں میرے گھر پر ہوں ،بہت کم لوگوں کو وہ نصیب ہوا ہے جو میرے پاس ہے۔ اس فرقے کی 4 نسلوں سے میرے رابطے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی کمیونٹی معاشرے یا تنظیم کی شناخت اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ وقت کے مطابق اپنی مطابقت کو کتنی برقرار رکھتی ہے۔ وقت کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کے اس امتحان پر بوہرہ برادری نے ہمیشہ خود کو صف اول میں رکھ کر ثابت کیا ہے۔ آج الجامع السیفیہ جیسے اہم تعلیمی اداروں کی توسیع اسی کی زندہ مثال ہے۔

مودی نے کہا کہ مجھے ہر جگہ پیار ملتا ہے، داؤدی بوہرہ برادری کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ داؤدی بوہرہ برادری کے ساتھ میرا رشتہ نہ صرف پرانا ہے بلکہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے، ان کے ایک دورے کے دوران میں نے دیکھا۔ وزیر اعظم نے کہا سیدنا محمد برہان الدین صاحب 98 سال کی عمر میں 800 سے زائد طلباء کو پڑھاتے ہیں، وہ واقعہ آج تک مجھے متاثر کرتا ہے میں نہ صرف ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی جاتا ہوں میرے بوہرہ بھائی اور بہنیں مجھ سے ملنے ضرور آتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں خواہ وہ کسی بھی ملک میں ہوں ان کے دلوں میں ہمیشہ ہندوستان کے لیے فکر اور ہندوستان کے لیے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ ایسے کئی مواقع دیکھنے کو بآسانی ملتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ جب بھی مجھے سیدنا محمد برہان الدین صاحب سے بات کرنے کا موقع ملا ان کی سرگرمی اور تعاون نے ہمیشہ مجھے مضبوط مستحکم بنایا ہے، گجرات سے دہلی آنے کے بعد بھی وہ ہمیشہ مجھ پر محبت کی بارش کرتے رہے، تعلیم کے میدان میں ہندوستان کبھی نالندہ اور تکشاشیلا جیسی یونیورسٹیوں کا مرکز تھا دنیا بھر سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں اگر ہمیں اپنے اس معیار کو بلند رکھنا ہے تو تعلیم کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:Aljamea tus Saifiyah Arabic Academy وزیر اعظم مودی الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کا آج افتتاح کریں گے

Last Updated : Feb 10, 2023, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.