ETV Bharat / bharat

نوئیڈا کے پرائمری اسکولوں میں تعلیم و تدریس کا عمل شروع - etv bharat urdu

کورونا وائرس کی دوسری لہر ختم ہونے کے بعد اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا سمیت یوپی کے پرائمری اسکولوں میں درجہ ایک سے پانچ تک کی تعلیم و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

نوئیڈا کے پرائمری اسکولوں میں تعلیم و تدریس کا عمل شروع

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 12:37 PM IST

تاہم اس دوران کووڈ پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا گیا۔ کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے بیسک ایجوکیشن کے تمام کونسل اسکولوں میں بچوں کا استقبال کیا گیا۔

نوئیڈا کے پرائمری اسکولوں میں تعلیم و تدریس کا عمل شروع

درجہ اول سے پنجم کے بچوں کے لیے فزیکل کلاسز شروع ہو چکی ہیں۔ پہلے دن بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہر کلاس روم کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر ڈی کے سکسینہ نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا پروٹوکول کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

ویکسینیشن کے لئےاساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممبران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

ویکسین لے چکے اساتذہ ہی بچوں کو پڑھائیں گے۔
ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسکول دو شفٹوں میں چلیں گے۔

تاہم کچھ والدین تیسری لہر کے خوف سے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مزیدم پڑھیں:پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری میں بے ضابطگی کا الزام

والدین تیسری لہر اور اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں۔

گوتم بدھ نگر میں بنیادی تعلیم کے 577 پرائمری اور ہائی سکول ہیں۔

یہاں تین کستوربا گاندھی ودیالے بھی ہیں۔ ان سکولوں میں تقریبا 86 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.