متعلقہ ایگریکلچرل لاز ریپیل بل 2021 کا مقصد تین زرعی قوانین Farm Laws کو ختم کرنا ہے، زرعی پیداوار صنعت و تجارت (فروغ اور تحفظ) بل 2020، ضروری اشیا ایکٹ ترمیمی بل 2020 کو ختم کرنے کے لیے یہ بل لایا گیا تھا۔
پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن اسے دونوں ایوانوں میں صوتی ووٹ سے جلد بازی میں پاس کر دیا گیا۔ تینوں قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے مختلف کسان تنظیمیں گذشتہ ایک سال سے دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Farm Law Repeal: زرعی قوانین کی منسوخی پر راکیش ٹکیت کا ردعمل
تنظیمیں چار تاریخ کو سنگھو بارڈر پر میٹنگ کر کے اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے جا رہی ہیں۔
یو این آئی