ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ کی طبیعیت ناساز، آرمی اسپتال میں داخل - urdu news

صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ان کا ہری دوار دورہ رد کر دیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ ہریدوار پتانجلی یونیورسیٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں شریک ہونے والے تھے ۔

صدر جمہوریہ کی طبیعیت ناساز
صدر جمہوریہ کی طبیعیت ناساز
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 4:27 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں دہلی کے آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ان کا یکم اپریل کو ہر ی دوار کا دورہ منسوح کر دیا گیا ہے۔

ہری دوار میں صدر جمہوریہ کی آمد کے پیش نظر تیاریاں زوروں پر تھیں۔ صدر جمہوریہ کے اچانک طبیعیت ناساز ہونے کے سبب ان کا یہ دورہ منسوخ کر دیا دگیا ہے۔

در اصل صدر جمہوریہ ہری دوار پتنجلی یونیورسیٹی میں تقسیم اسناد تقریب میں شامل ہونے والے تھے۔ تاہم رام ناتھ کووند کی طبعیت اچانک ناساز ہونے کے سبب یہ تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے آنے والے وقت میں جب صدر جمہوریہ صحت مند ہوجائیں گے اس کے بعد اس تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

آج صبح صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی طبیعیت اچانک ناساز ہوگئی۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں دہلی میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا روٹین چیک اپ چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.