ETV Bharat / bharat

herSTART start up Platform in Gujarat صدر مرمو نے گجرات یونیورسٹی کا اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم ہراسٹارٹ کا آغاز کیا

صدر دروپدی مرمو نے آج احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کا ایک اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم ‘ہراسٹارٹ’ کا آغاز کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات میں تعلیم ، خاص طورسے لڑکیوں اورقبائلیوں کی تعلیم سے متعلق سینک اسکول، گرلس لٹریسی ر ہائشی اسکول اور ایک لویہ ماڈل رہائشی اسکول جیسے منصوبوں کا افتتاح کرکے بھی وہ خوش ہیں۔herSTART start up Platform in Gujarat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:19 PM IST

احمد آباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کا ایک اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم ‘ہراسٹارٹ’ کا آغاز کیا اور تعلیم اور قبائلی ترقی سے متعلقہ حکومت گجرات کے مختلف پروجیکٹوں کا گجرات یونیورسٹی سے ورچوئل طور پر افتتا ح/ سنگ بنیاد بھی رکھا۔herSTART start up Platform in Gujarat

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ بات گجرات یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے کہ نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی بلکہ بھارت کے خلائی پروگرام کے بابا ڈاکٹر وکرم سارا بھائی ،اسرو کے سابق چیئر مین ڈاکٹر کے کستوری رنگن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس ادارہ جس کے فارغ التحصیل ڈاکٹر وکرم سارا بھائی جیسے لوگ ہوں ، کے لئے یہ فطری بات ہے کہ وہ سائنس ،تحقیق اور اختراع میں سرخیل ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں 450سے زیادہ اسٹارٹ- اپس کام کررہے ہیں اور خواتین کے زیر قیادت 125 سے زیادہ اسٹارٹ اپ کی فعال طورپر اس یونیورسٹی کے ذریعہ حمایت کی جارہی ہے۔

نیز تقریباََ 15000 خواتین انٹر پرینیورس آن لائن یا آف لائن اس پہل قدمی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا اس طرح کے اسٹارٹ اپ دوست یونیورسٹی میں خواتین انٹر پرینیورس کے لئے کلی طور پر وقف ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم کا افتتاح کرنے سے مجھے خوشی ہے ۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف اختراع اور خواتین انٹر پرینیورس کی اسٹارٹ اپ کی کوششوں کوفروغ د ے گا بلکہ خواتین انٹر پرینیورس کو مختلف حکومتی اور نجی انٹر پرائزز کے ساتھ جوڑنے میں ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات میں تعلیم ، خاص طورسے لڑکیوں اورقبائلیوں کی تعلیم سے متعلق سینک اسکول، گرلس لٹریسی ر ہائشی اسکول اور ایک لویہ ماڈل رہائشی اسکول جیسے منصوبوں کا افتتاح کرکے بھی وہ خوش ہیں۔ اس لئے کہ سائنس ، تحقیق اور اختراع میں بھارت کی حیثیت کو مزیدمستحکم کرنے کی غرض سے سنگ بنیاد اسکول تعلیم کے ذریعہ ہی تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu Gujarat Tour مرمو نے 1330 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.