ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ کووند بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے - وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو

بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا ہے۔ تاہم تقریب میں ان کی موجودگی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

celebrations of bihar assembly
celebrations of bihar assembly
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:51 AM IST

بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا نے جمعہ کو بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اکتوبر میں بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ "صدر نے اگلے ماہ بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تقریبات کی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں ہوا ہے۔ تاہم تقریبات دسہرہ کے آس پاس ہوں گی۔ "

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا ہے۔ تاہم تقریب میں ان کی موجودگی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سنہا نے یہ بھی بتایا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پروگرام کی تیاری شروع کر دی ہے جو کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جائی گی۔

مزید پڑھیں:۔ بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور سیاسی اٹھا پٹک پر خصوصی رپورٹ

صدر کے خطاب میں بہار اسمبلی کے سابقہ اور موجودہ اراکین شرکت کریں گے نیز اسمبلی میں اراکین کے جوش کو بڑھانے کے لیے اس ماہ ریاست میں چند سماجی بہبود کے پروگرام شروع کیے جائیں گے جس میں تمام ایم ایل اے اپنے حلقے کا دورہ کریں گے اور اس پروگرام اور دیگر سماجی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔

سنہا 2 سے 4 ستمبر تک نئی دہلی کے تین روزہ دورے پر ہیں اور توقع ہے کہ وہ دیگر معززین سے ملاقات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.