ETV Bharat / bharat

Murmu Arrives in Odisha صدر دروپدی مرمو دو روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچیں - صدر دروپدی مرمو

صدر دروپدی مرمو جمعرات کو فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر پہنچیں۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر پولیس نے بھونیشور اور کٹک میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

صدر دروپدی مرمو دو روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچیں

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 4:16 PM IST

بھونیشور: صدر دروپدی مرمو جمعرات کو فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر پہنچیں۔ مرمو کے استقبال کے لیے بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنشی لال، وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک، بی ایم سی کی میئر سلوچنا داس، چیف سکریٹری ایس سی موہا پاترا، ڈی جی پی سنیل بنسل اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ یہاں سے صدر مملکت گیان پربھا مشن کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ریاستی دارالحکومت کے اتکل منڈپ کے لیے روانہ ہوئیں۔ تقریب میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

پروگرام کے اختتام کے بعد مرمو شام میں یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے راما دیوی ویمنس یونیورسٹی جائیں گی۔ وہ رات گورنر ہاؤس میں آرام کریں گی۔ وہیں 11 فروری کو صبح تقریباً 9 بجے صدر لنگراج مندر جائیں گی اور بھگوان شیو کی پوجا کریں گی۔ ان کے درشن کے دوران مندر میں 30 منٹ تک عقیدت مندوں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔ اس کے بعد وہ آئی سی اے آر-نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دوسری انڈین رائس کانگریس کا افتتاح کرنے کے لیے کٹک جائیں گی اور دوپہر کو دہلی واپس لوٹ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Murmo on Women Empowerment خواتین کا بھارتی معاشرے میں اقدار اور اخلاقیات کی تشکیل میں اہم رول، صدر جمہوریہ

صدر کے دورہ کے پیش نظر پولیس نے بھونیشور اور کٹک میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت میں پولیس کے 40 کالم جبکہ کٹک شہر میں 20 کالموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ مرمو کا اوڈیشہ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 10 نومبر کو دو دن کے لیے ریاست کا دورہ کر چکی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.