ETV Bharat / bharat

گجرات میں عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کا آغاز - etv urdu

عید میلادالنبیﷺ کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس تعلق سے عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی گجرات کے چیئرمین رفیق نگری والا نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر احمدآباد میں کافی شان و شوکت کے ساتھ جلوس نکالا جاتا ہے۔

گجرات میں عید میلادالنبی کی تیاریاں شروع

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 9:41 PM IST

گجرات میں عید میلادالنبی کا جشن کافی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال عید میلاد نبیﷺ کا جلوس نہیں نکالا گیا، ایسے می‍ں آئندہ ماہ اکتوبر میں عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس نکالنے کےلیے کمیٹی نے گجرات پولس سے اجازت مانگی ہے۔

گجرات میں عید میلادالنبی کی تیاریاں شروع

دراصل 12 ربیع الاول کو حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر پوری دنیا میں جشن میلادﷺ منایا جاتا ہے۔ رواں برس 12 ربیع الاول 19 اور 20 اکتوبر کو منایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس تعلق سے عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی گجرات کے چیئرمین رفیق نگری والا نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر احمدآباد میں کافی شان و شوکت کے ساتھ جلوس نکالا جاتا ہے جبکہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ سال جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا لہذا اس سال کورونا میں سے راحت ملنے کے سبب ہم چاہتے ہیں کہ کافی شاندار طریقے سے عید میلاد نبی کا جشن منایا جاے اور جلوس کا اہتمام بھی کیا جاے.

انہوں نے کہا کہ عید.میلاد النبی کے پروگرام و جلوس کے لیے ہم نے احمدآباد پولس کمشنر ،احمدآباد کے مءیر،اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کر کے اجازت مانگی ہے. اور ہمیں امید ہے کہ عید.میلاد النبی کے جلوس کے لیے پرمیشن مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:عید میلاد النبی کے لیے رہنما ہدایات

جلوس میں خاص طور سے 6 گھوڑے، 1 گھوڑے کی بگی، 14 نشان الم پارٹی، 8 تاریخی عمارتوں اور مذہبی مقامات کی ڈیزائن والے ٹیبل،22 اونٹ گاڑی لاوڈ اسپیکر کے ساتھ، 2ڈھول تاشہ پارٹی ،10 میلاد پڑھنے والی پارٹی، 80 ٹرک، مینی آءیسر، چھوٹا ہاتھی، بولیرو جیپ شامل ہونگی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.