ETV Bharat / bharat

G20 Conference جی20 کانفرنس کی تیاری، تمام کام وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایات

پنجاب میونسپل امور کے وزیر نے کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر امرتسر شہر کی خوبصورتی کے لیے ترقیاتی کاموں پر تقریباً 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی میلے سے پنجاب جہاں سیاحت کے نقشے پر ابھرے گا وہیں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے جی-20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں وقت پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔Preparation of G 20 Conference

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 3:26 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے میونسپل امور کے وزیر اندربیر سنگھ نجر نے جی -20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی ہے مسٹر نجر نے آج یہاں تیاریوں پر ایک جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس ممکنہ طور پر 15 سے 17 مارچ تک امرتسر میں منعقد ہوگا۔ اس جی-20 سربراہی اجلاس میں بڑے ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور دیگر بین الاقوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ یہ ریاست کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح کا ایونٹ پنجاب میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔Preparation of G 20 Conference In Punjab

انہوں نے کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر امرتسر شہر کی خوبصورتی کے لیے ترقیاتی کاموں پر تقریباً 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی میلے سے پنجاب جہاں سیاحت کے نقشے پر ابھرے گا وہیں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں جو بھی کام کیے جائیں گے وہ مضبوط اور مکینوں کی ضروریات کے مطابق اچھے معیار کے ہوں گے۔

متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے شہری ادارہ کے وزیر نے کہا کہ بی۔ آر ٹی ایس راستے میں جہاں کہیں گریلز ٹوٹی ہوں وہاں فوری طور پر نئی لگائی جائیں اور بی آر ٹی ایس راستے میں پڑے گڑھوں کو بھرا جائے۔ انہوں نے شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا حکم بھی دیا تاکہ تاریخی اور مذہبی شہر کی تصویر بدلی جا سکے۔ اس موقع پر تعمیرات عامہ کے وزیر ہربھجن سنگھ نے محکمہ بجلی کے افسران کو سرکاری بجلی کے کھمبوں پر نصب غیر قانونی تاروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بجلی حکام سے کہا کہ ان بجلی کے تاروں کو مقررہ مدت میں ہٹایا جائے اور سڑکوں کے کراسنگ پر موجود بجلی کی تاروں کی بھی مرمت کی جائے۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کی زمینوں پر قائم ناجائز تجاوزات کو بھی فوری ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: India's G20 Presidency بھارت میں جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس ہائی پروفائل بین الاقوامی میٹنگ کی مانند ہوگا، جے شنکر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.