ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیاں کی رہائشی پریتی شرما نے مس بنارس سال 2022کا خطاب اپنے نام کر کے ضلع کا نام روشن کیا، Preeti Nominated For Miss Banaras 2022 اس موقع پر لوگ انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
اس قبل بھبھوا شہر کی رہنے والی ہُما تنویر نے حال ہی اپنی کئی بہترین کتاب لکھنے پر بیرونی ملک میں انفرنل وومن ایوارڈ حاصل کیا۔ ان دونوں لڑکیوں نے ملک اور ضلع کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
پریتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موہنیاں کے رہائشی رام نارائن شرما کی بیٹی ہیں، پورا نام پریتی شرما ہے، جو ان دنوں بنارس ہندو یونیورسٹی سے جغرافیہ میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے ساتھ ساتھ ماڈل بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ بنارس: فیشن شو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بکھیرا جلوہ
پریتی شرما کو بچپن سے ہی ماڈلنگ کا بھی شوق تھا، اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ مسلسل کوششیں کرتی رہی ہیں۔ 16 جنوری 2022 کو بنارس میں منعقد ہوئے مقابلے میں پریتی نے 30 شرکاء میں سرفہرست آ کر مس بنارس کا خطاب اپنے نام کیا۔
پریتی بتاتی ہیں کہ ان کا خواب بھارت کی سُپر ماڈل کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینا ہے۔