منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ تمبرہ مقام پر جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکہ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹریفک پولیس کے 'ایس او' منڈی کی سربراہی میں منڈی کے ساتھرہ تمبرہ مقام پر ناکے لگائے گیے اور ناکوں کے دوران متعدد سواری اور نجی گاڑیوں کے چلان بھی کاٹے گیے۔ Poonch Traffic Police Held a Checking Naka
ناکہ کے دوران متعدد بسوں، ٹاٹا میجک، سومو، نجی گاڑیاں، اور موٹر سائیکلوں پر شکنجہ کسہ گیا ہے۔ اس معاملے پر ایس او نے بتایا کہ اس وقت سڑک حادثات کی اہم وجہ اوور لوڈنگ ہے۔ جس پر انتظامیہ کا سخت رویہ ہے۔ گنجائیش سے زیادہ سواری بیٹھانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور متعدد بسوں، ٹاٹا میجک موٹر سائیکل اور سوموں کے چلان کاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈرائیور طبقہ اور گاڑی مالکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہیں، مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں لائیسنس رد کئے جاسکتے ہیں اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تاکہ انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: Naka in Mandi Tehsil: منڈی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکہ