کرشی وگیان کیندر پونچھ نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ٹینکنالوجی جموں (اسکاسٹ یونیورسٹی) کی ہدایات پر ڈیلر/ریٹیلر کے لیے انٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا، اس پروگرام کا افتتاح اسکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما نے آن لائن کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ڈیلر/ریٹیلر کمپنی اور کسانوں کے درمیان ایک اہم ربطہ ہے اور کسانوں کو متوازن انداز میں کھادوں کے استعمال کی ترغیب دینے میں اہم تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔
ڈاکٹر اجے نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے غذائی اجزاء اور کھادوں کے متعلق خطاب کیا۔ انہوں نے تربیتی پروگرامز کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اپنے کاروبار کو چلانے کے علاوہ ڈیلر دراصل کسانوں کو فصل کی ضرورت اور اس کی بنیاد پر خصوصی کھاد استعمال کرنے میں مدد کرے رہے ہیں۔