ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: کسان تحریک سے وابستہ پونم پنڈت کانگریس پارٹی میں شامل

اترپردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی خواتین کے مسائل کو لے کر متعدد وعدے کررہی ہے، جس سے متاثر ہوکر خواتین، سماجی کارکن و احتجاجی مظاہروں سے وابستہ پونم پنڈت کانگریس پارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 11:16 AM IST

Updated : Oct 22, 2021, 11:23 AM IST

Poonam Pandit of Farmers Movement joins Congress party
کسان تحریک سے وابستہ پونم پنڈت کانگریس پارٹی میں شامل

گزشتہ نو ماہ سے کسان تحریک سے وابستہ سماجی کارکن نیشنل شوٹر پونم پنڈت نے آج لکھنؤ پہنچ کر کانگریس پارٹی دفتر پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرینکا گاندھی جس طریقے سے بیٹیوں کے حقوق کی لڑائی لڑرہی ہیں۔ مجھے محسوس ہوا کہ ان کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ اس لڑائی کو اور مضبوط بنایا جاسکے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی کانگریس، بی جے پی یا سماجوادی پارٹی کی نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی بیٹی بنام بی جے پی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں سب سے اہم اور ضروری ہے کہ بیٹیوں کے مسائل اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اس کام میں کانگریس پارٹی پیش پیش نظر آرہی ہے، اس لئے اس کی نظریاتی و فکری ہم آہنگی سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں پونم نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں حصہ نہیں لینا ہے۔ تاہم ریاست کے متعدد علاقوں میں کانگریس پارٹی کی اشتہاری مہم کو دھار دار بنائیں گے۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بیٹیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھانے کے لئے ایک وعدہ کیا ہے کہ اگر اتر پردیش میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی تو ریاست کی بارہویں درجہ کی سبھی لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 22, 2021, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.