ETV Bharat / bharat

Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کی واپسی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل - farm laws cancellation

تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو واپس لینے کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں کے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس فیصلے کو کسانوں کی جیت قرار دیا۔

زرعی قوانین کی واپسی کے بعد رہنماؤں کا ردعمل

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 11:48 AM IST

Updated : Nov 19, 2021, 5:13 PM IST

نئی دہلی: گرونانک جینتی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کسان رہنماؤں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'ملک کے ان داتا نے ستیہ گرہ کے ذریعے غرور کا سر جھکا دیا۔ ناانصافی کے خلاف کسانوں کو یہ جیت مبارک ہو'۔

(جے ہند جے کسان)

زرعی قوانین کی واپسی کے بعد رہنماؤں کا ردعمل
زرعی قوانین کی واپسی کے بعد رہنماؤں کا ردعمل

وہیں، مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے اپنے ردعمل میں زرعی قوانین کی واپسی کو الیکشن ہارنے کے خوف کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے اس ملک میں تینوں زرعی قوانین نہیں رہیں گے۔ وزیر اعظم کے اعلان سے ملک میں ایک بڑا پیغام گیا ہے کہ ملک متحد ہو تو کوئی بھی فیصلہ بدلا جاسکتا ہے۔ انتخابات میں شکست کے خوف سے وزیراعظم نے تینوں زرعی قوانین واپس لے لیے ہیں۔ کسانوں کی جیت تمام ہم وطنوں کی جیت ہے۔

وہیں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسانوں کا مطالبہ ماننے اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے شکریہ۔ گرو نانک جینتی کے موقع پر یہ اچھا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کی ترقی کے لیے کام جاری رکھے گی۔

راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کسانوں کی تحریک کی وجہ سے مرکزی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ کسانوں کی جیت ہے۔ کسانوں کی تحریک کے سامنے مرکزی حکومت کو جھکنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ میں کسانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے پوری جد و جہد کی اور ظلم سے گھبرائے نہیں۔ 'یہ آپ کی جیت ہے' اس لڑائی میں اپنوں کو کھونے والے ہر ایک شخص کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2021, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.