ETV Bharat / bharat

پکوانوں پر چڑھا سیاسی رنگ

سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشانات اب تک ہم نے اخبارات اور بڑے بڑے پوسٹرز، بینرز پر لگے دیکھے ہیں لیکن کیرالہ میں اب یہ انتخابی نشانات پکوانوں پر اور وہ بھی گرم مزیدار ڈوسوں پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ ڈوسے مختلف پارٹیوں کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

پکوانوں پر چڑھا سیاسی رنگ
پکوانوں پر چڑھا سیاسی رنگ
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 4:40 PM IST

Updated : Mar 22, 2021, 5:24 PM IST

بھارت کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی پارٹیوں سمیت دیگر کاروباری افراد بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی انوکھی کارکردگی دکھانے سے پیچھے نہیں رہ رہے ہیں۔

پکوانوں پر چڑھا سیاسی رنگ

فی الحال انتخابات کی تیاریوں میں ایک جانب جہاں سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں، وہیں کیرالہ کے کولم ضلع میں مسالہ ڈوسہ کی ایک انوکھی شکل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

توے پر گرما گرم ڈوسوں پر سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشانات آپ کو دیکھنے کو مل سکتے ہیں جو یقینا کھانے والوں کو اپنی جانب راغب بھی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی تشہیر کی بھی وجہ بھی بن رہے ہیں۔

مسالہ ڈوسہ پر دیگر سبزیوں کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کی چٹنی سے بنائے گئے پارٹیوں کے انتخابی نشانات دیکھے جا رہے ہیں جو پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بھی اپنی جانب راغب کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اس حقیقت سے بھی آگاہ کر رہے ہیں کہ کون کس پارٹی کی حمایت کر رہا ہے یا کس کی دلچسپی کس سیاسی پارٹی میں ہے'۔

سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشانات کے ساتھ ساتھ پارٹی امیدواروں کی تصاویر بھی ان لذیذ ڈوسوں پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بلکہ پارٹی امیدوار ان مسالہ ڈوسا بنانے والوں سے شوقیہ اس طرح کی تصویریں بنوا رہے ہیں۔

ڈوسا بنانے والے سنتوش کا کہنا ہے کہ' انتخابات کے دوران کچھ مختلف کرنے کی جستجو نے ہمیں اس جانب راغب کیا۔' پارٹی امیدواروں کے کہنے پر ہم ان کی تصاویر بھی ڈوسوں پر بناتے ہیں۔ مزیدار ڈوسوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے انتخابی نشانات سے پارٹی کے حامی بھی اس جانب راغب ہو رہے ہیں، ساتھ ہی ان گرما گرم مزیدار ڈوسوں کو کھاتے وقت سیاسی مباحثے بھی خوب چل رہے ہیں'۔

Last Updated : Mar 22, 2021, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.