ETV Bharat / bharat

ریاسی میں پولیس اہلکار کی مبینہ خود کشی - Indian reserve police

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت جاوید احمد ڈار ساکن ترال ضلع پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ریاسی میں پولیس اہلکار کی مبینہ خود کشی
ریاسی میں پولیس اہلکار کی مبینہ خود کشی
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 1:44 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) کے ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں آئی آر پی کے ایک سیلکشن گریڈ اہلکار نے جمعرات کی صبح اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت جاوید احمد ڈار ساکن ترال ضلع پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے متوفی اہلکار کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار گارڈ ڈیوٹی پر تعینات تھا جب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی طرف سے یہ قدم اٹھانے کے وجوہات معلوم کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.