نئی دہلی/غازی آباد: غازی آباد پولیس نے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری کو یوپی گیٹ پر دہلی جاتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔ نرسمہانند نے دہلی میں گاندھی سمادھی پر اپواس رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دہلی پولیس نے امن و امان کی خرابی کی وجہ سے یوپی پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد یوپی پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ نرسمہانند کو کوشامبی تھانے میں رکھا گیا ہے۔Police detain Swami Yeti Narasimhanand Giri
واضح رہے کہ گزشتہ روز یتی نرسمہانند نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مدارس اور مدارس کے طلبا پر تنقید کی۔ انہوں نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسلام کا مرکز ہے اور یہی وہ مرکز ہے جہاں سے بھارت کو تقسیم کیا گیا'۔ انہوں نے مزید کہا 'مدارس اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کو ایک ایسے مرکز بھیجنا چاہیے جہاں ان کے دماغ کا علاج ہوسکے اور ان کی عمارات کو بھی بم سے اڑا دینا چاہیے'۔ Narsimhanand controversial statement
مزید پڑھیں:۔ Yati Narsinghanand Booked مدارس پر قابل اعتراض بیان دینے پر یتی نرسمہا نند کے خلاف مقدمہ درج
علیگڑھ ایس پی (سٹی)، کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز سوامی یتی نرسمہانند نے علی گڑھ میں ایک مخصوص کمیونٹی کے تعلیمی اداروں پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے سوامی یتی نرسمہانند کے خلاف تھانہ گاندھی پارک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔