ETV Bharat / bharat

Demolition of Noida Twin Towers پولیس کمشنر کا انہدامی مقام کا معائنہ، سوسائٹی کے مکینوں سے تبادلہ خیال - انہدامی کاروائی کے بعد صفائی کا عمل شروع

ٹوئن ٹاور کے انہدام کے بعد ملبے کو ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اسی دوران نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ انہدامی مقام کا جائزہ لینے وہاں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اے ٹی ایس ولیج سوسائٹی اور منہدم شدہ ٹوئن ٹاور سپرٹیک ایمرلڈ کی جگہ کا معائنہ کیا۔ Police Commissioner Inspects The Demolition Site

Demolition of Noida Twin Towers
پولیس کمشنر کا انہدامی مقام کا معائنہ، سوسائٹی کے مکینوں سے تبادلہ خیال
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 3:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں واقع ٹوئن ٹاور نام کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے، انہدامی کاروائی کے بعد صفائی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ وہیں نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ Noida Police Commissioner Alok Singh انہدامی مقام کا جائزہ لینے وہاں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اے ٹی ایس ولیج سوسائٹی اور منہدم شدہ ٹوئن ٹاور اسپرٹیک ایمرلڈ کی جگہ کا معائنہ کیا۔ جوائنٹ پولیس کمشنر لو کمار اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ملبے کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

پولیس کمشنر نے سوسائٹی کے مکینوں اور اے او اے کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سوسائٹی کے مکینوں سے ان کے مسائل جانے۔ کمشنر نے سب کو یقین دلایا کہ جو بھی مسائل ہیں، ان کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ ٹوئن ٹاورز کے انہدام Demolition of Noida Twin Towers کے بعد ایمرلڈ کورٹ اور اے ٹی ایس ولیج سوسائٹی کے مکین اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

پولیس کمشنر کا انہدامی مقام کا معائنہ، سوسائٹی کے مکینوں سے تبادلہ خیال

وہیں نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے بھی افسران کے ساتھ سپرٹیک ایمرالڈ کورٹ اور اے ٹی ایس ولیج سوسائٹی Supertech Emerald Court and ATS Village Society کا دورہ کیا۔ دونوں سوسائٹیوں کے اے او اے نے صفائی کے لیے مزید ایک دن دینے کی درخواست کی۔ اس پر سی ای او نے محکمہ صحت عامہ کے افسران کو حکم دیا کہ منگل کو بھی صفائی کی جائے۔ تاہم کل شام ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے دھول خود ہی ہٹ گئی ہے۔ ریتو مہیشوری نے لوگوں سے بات چیت کی۔ ملبہ ہٹانے کے پورے عمل پر ذمہ دار افسران اور ایجنسی کے ساتھ بات چیت کی گئی۔

اب تک 45 لاکھ لیٹر پانی استعمال ہو چکا ہے۔

ریتو مہیشوری نے بتایا کہ سپرٹیک ایمرالڈ اور اے ٹی ایس ولیج ہاؤسنگ سوسائٹی کو دھول سے پاک بنانے کے لیے اب تک پانی کے 450 ٹینکروں کا استعمال کیا جا چکا ہے۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ سی ای او نے کہا کہ جب تک دھول مکمل طور پر صاف نہیں ہو جاتی، تب تک صفائی کا کام جاری رہےگا۔Demolition of Noida Twin Towers

یہ بھی پڑھیں: Noida Twin Towers Demolition نوئیڈامیں ملبہ ہٹانے اور گرد و غبار پر قابو پانے کے لئے جنگی پیمانے پر کام شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.