ETV Bharat / bharat

Modi Visit Varanasi: وزیر اعظم آج وارانسی کے دورہ پر

وزیراعظم نریندرمودی آج اپنے پارلیمانی حلقہ کا دوہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم ایسے وقت میں دورہ کررہے ہیں جب بی جے پی برسراقتدار ریاست اترپردیش سیاسی نشیب وفراز سے گزررہی ہے۔ اتر پردیش میں آئندہ سال کی ابتداء میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

وزیر اعظم آج وارانسی کے دورہ پر
وزیر اعظم آج وارانسی کے دورہ پر
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 9:07 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی کے دورہ پر ہیں۔ وارانسی میں نریندر مودی جہاں ایک جانب 1500 کروڑ روپیہ سے زیادہ کے صرفہ سے تعمیر کردہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ تو وہیں دیگر اسکیمات کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم ایسے وقت میں اپنے پارلیمانی حلقہ کا دورہ کررہے ہیں جب ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں۔ ریاست میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

وزیراعظم دفتر (پی ایم او ) نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ایم سی ایچ، گودلیا میں متعدد پارک، گنگا ندی پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے رو۔رو ویسلس اور وارانسی۔ غازی پور قومی شاہراہ پر تھری لین فلائی اوور بریج سمیت دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا دورہ تمل ناڈو و کیرالہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح

اس دوران تقریباً 744 کروڑ روپیہ کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ تقریباً 839 کروڑ روپیے کے کئی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(سی آئی پی ای ٹی) کے اسکل اور ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر سمیت دیگر کئی اہم سرگرمیوں کا آغاز بھی اس میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.