ETV Bharat / bharat

Shinzo Abe State Funeral شنزو آبے کی آخری رسومات میں پی ایم مودی کی شرکت - Shinzo Abe latest news

پی ایم مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی۔ پی ایم مودی کے علاوہ کئی عالمی رہنما شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔ Shinzo Abe State Funeral

پی ایم مودی ٹوکیو پہنچے، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا سے ملاقات کی

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 9:51 AM IST

Updated : Sep 27, 2022, 11:49 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ پی ایم مودی کے علاوہ کئی عالمی رہنما جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔ آبے کی آخری رسومات میں 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتوں سمیت 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ طیارہ اترتے ہی اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، 'میں ٹوکیو پہنچ گیا ہوں۔' انہوں نے جاپانی زبان میں بھی یہی ٹویٹ کیا۔' PM Modi attends funeral of Shinzo Abe

  • Prime Minister Narendra Modi attends the State funeral of former Japanese PM Shinzo Abe in Tokyo.

    Former Japanese PM Abe was shot during a speech in Japan's Nara city on July 8th. pic.twitter.com/3e0dGTa7FT

    — ANI (@ANI) September 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا سے ملاقات کی۔ اس سے قبل خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں بتایا کہ تقریباً 12 سے 16 گھنٹے کے اس دورے کے دوران مودی آبے کے سرکاری آخری رسومات پروگرام میں شامل ہوں گے اور اس کے بعد دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ PM Narendra Modi meets Fumio Kishida

آبے کی آخری رسومات میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، جن میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت یا حکومت کے سربراہ تھے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی وہاں ہوں گی۔ کواترا نے کہا کہ مسٹر آبے کی بھارت سے دوستی کو اقتصادی تعلقات سے آگے جاکر عالمی مجموعی اسٹریٹجک تعلقات تک لانے میں تعاون کے پیش نظر ہندوستان نے آبے کی موت پر 9 جولائی کو قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بھی ان کے قریبی ذاتی تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Shinzo Abe: شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم تھے

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اس دورے کے دوران مودی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور محترمہ آبے سے ملاقات کرکے انہیں بھارت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے اور کشیدا کے ساتھ ایک مختصر دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں بھارت اور جاپان کے تعلقات اور باہمی تعاون کے پروگراموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 27, 2022, 11:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.