ETV Bharat / bharat

Kabul Gurdwara Attack: پی ایم مودی کا کابل گوردوارہ میں ہلاک سویندر سنگھ کے والد کے نام خط - مودی کا تعزیتی خط

افغانستان کے شہر کابل میں ہفتہ کو گوردوارہ کرتا پروان پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے Kabul Gurdwara Attack میں طالبان کے ایک فوجی اور ایک سکھ شخص سویندر سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔

PM Modi writes condolence letter to family of killed Afghan Sikh man in Kabul Gurdwara Attack
پی ایم مودی کا کابل گوردوارہ میں ہلاک سویندر سنگھ کے والد کے نام جذباتی خط
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 8:02 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 19 جون بروز ہفتہ کو کرتا پروان گوردوارے پر حملہ ہوا Kabul Gurdwara Attack جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں سے ایک سویندر سنگھ بھی ہیں جن کے اہل خانہ دہلی میں رہتے ہیں۔ سویندر سنگھ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ بھی بھارت آنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ویزا کے لیے درخواست بھی دی تھی، دوسری جانب وزیر اعظم نے ہفتے کے روز کابل میں واقع گوردوارہ کرتا پروان پر وحشیانہ دہشت گرد حملے کی مذمت بھی کی تھی۔

PM Modi writes condolence letter to family of killed Afghan Sikh man in Kabul Gurdwara Attack
پی ایم مودی کا کابل گوردوارہ میں ہلاک سویندر سنگھ کے والد کے نام جذباتی خط

آج وزیر اعظم نریندر مودی نے گوردوارے پر حملے میں اپنی جان گنوانے والے 60 سالہ سویندر سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط بھی لکھا۔ PM Modi writes condolence letter سویندر کے والد کے نام لکھے ہوئے خط میں انہوں نے کہا، 'پیارے اجمیت سنگھ، افغانستان میں مقدس گوردوارہ کرتا پروان صاحب پر دہشت گردانہ حملے میں سویندر سنگھ کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ مقدس گرووں نے ہمیں سچائی، عقیدت، انصاف اور سب سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کے عظیم نظریات سکھائے۔ سویندر سنگھ نے بھی لوگوں میں یہ اثرات چھوڑے ہیں۔ سویندر افغانستان کی اقلیتی برادریوں کے لیے اپنی عقیدت، گرمجوشی اور خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے تھے۔ میں گرو سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ سویندر سنگھ جی اور ان کی زندگی کی یادیں آپ کے خاندان اور ان کے دوستوں کے لیے مشعل راہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kabul Gurdwara Attack: افغانستان میں گرودوارہ کے قریب دھماکہ، دو افراد ہلاک، حملہ آور بھی ڈھیر

اس سے قبل حملے کی مذمت کرتے ہوئے پی ایم نے ٹویٹ کیا تھا، "کابل میں کارتِ پروان گوردوارہ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے سے صدمے میں ہوں۔ میں اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور عقیدت مندوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعا گو ہوں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی گردوارہ پر "بزدلانہ حملے" کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان افغان دارالحکومت میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'گرودوارہ کارتِ پروان پر بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ جب سے ہمیں حملے کی خبر ملی ہے ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری پہلی اور سب سے اہم فکر کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.