ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کا وزرائے اعلی کے ساتھ اہم اجلاس آج - bharat biotech

وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اجلاس کریں اور کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے، اس دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کی حالت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزرائے اعلی کی تجویز پر ٹیکہ کاری کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی کی آج وزرائے اعلی کے ساتھ اجلاس

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:27 AM IST

Updated : Jan 11, 2021, 7:53 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج (پیر) کورونا سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ایک اہم اجلاس کریں گے، اس اجلاس میں وزیر اعظم مودی وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا ویکسینیشن جیسے بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کی حالت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس اہم اجلاس میں تمام ریاستوں کے وزیر اعلی کورونا ویکسینیشن کے لیے اپنی تیاریوں کی رپورٹ کے ساتھ شریک ہوں گے، یہ اجلاس شام چار بجے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ورچوئل کے ذریعے شروع ہوگا۔ بھارت میں کورونا کی دو ویسکین تیار کی جا چکی ہے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور کوویکسین آف بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کوویشیلڈ کو منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد 16 جنوری سے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع کی جانی ہے۔ تمام ریاستیں ویکسینیشن کی اس بڑی مہم کی تیاری کر رہی ہیں۔

اجلاس میں ریاستوں کی تجویز پر مبنی ٹیکے لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اس دوران ریاست کے وزرائے اعلی کو وزیر اعظم اور وزارت صحت کی جانب سے مرکزی حکومت کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 7:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.